Saturday 13 June 2020

پہلے سفر کا آغاز وادی نیلم کی طرف(قسط نمبر-7)

نیلم گاؤں سےدواریاں کے لئے سفر

اپنے پچھلے بلاگ میں وادی نیلم کے سب سےخوبصورت گاؤں" نیلم گاؤں" کا ذکر کیا تھا،اس بلاگ میں "دواریاں" کا ذکر کروں گا اور جب "دواریاں" کا ذکر ہو تو ایک ہائیکر کا ذہن سب سے پہلے"رتی گلی" کی طرف جاتا ہے ،لیکن قبل اس کےکہ مَیں"رتی گلی" کا ذکر کروں "نیلم گاؤں"سے "دواریاں" گاؤں تک کا سفر بیان کروں گا۔
نیلم گاؤں سے دواریاں
نیلم گاؤں میں ایک حسین رات گزارنے کے بعد صبح کا نظارہ بھی انتہائی دلکش تھا مَیں سمجھ رہا تھا کے پورےگاؤں میں سب سےپہلے میں بیدار ہوا ہوں لیکن ایسا ہرگز نہیں تھا ،مَیں جیسے ہی کیمپ سے باہر نکلا تو چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک کو اپنے اپنے روزمرہ کی مصروفیات میں مصروف دیکھا ایک طرف بچوں کو سکول کی وردی پہنے سکول جاتےتو دوسری طرف بزرگوں کو مجلس لگائے دیکھا اور عورتوں کو مردوں کے ساتھ کھیتوں میں کام کرتے ہوئے دیکھا ۔
اس نظارے کو دیکھنے کےبعد پہاڑوں کےییچ میں سے سورج کی کرنین چیرتی ہوئی ہمارےکیمپ میں پہنچ رہی تھیں جو یہ صدا دے رہیں تھی کہ اَب یہاں سے کوچ کرنے کا وقت آچکا ہے ابھی تمھیں اس وادی کے حسین نظاروں کے منظر سے پردہ اٹھانا ہے۔
ہم نے جلدی جلدی اپنا کیمپ سمیٹا اور اپنے اگلے سفر (دواریاں)کے لئے تیاری کی۔
نیلم گاؤں سے دواریاں کے لئے سفر

"دواریاں" 
دو
دواریاں مظفر آباد سے 106کلومیڑ دوری پر واقع ہےجبکہ آٹھمقام سے اس کا فاصلہ22کلو میڑ ہے۔"دواریاں" گاؤں سطح سمندر سے 6000فٹ بلندی پر واقع ہے۔ "دواریاں" گاؤں کو" رتی گلی" کا پہلا بیس کیمپ بھی کہا جاتاہے۔

رتی گلی ٹریک 

نیلم گاؤں سےدواریاں کے لئے سفر

دواریاں سے بائیں جانب ایک روڑ آپ کو جاتی ہوئی دیکھائی دے گی جس پر لکھا ہوگا کہ" رتی گلی 18 کلومیڑ فاصلہ پر" لیکن اگر آپ اس سائن بورڈ کی زبانی پیدل سفر کرنے کا سوچ رہیں تو اس کی بات  کا یقین نہ کریں کیونکہ یہ ٹریک 18 گھنٹے کا ثابت ہوسکتاہے کیونکہ "رتی گلی" کا راستہ انتہائی دشوار ہے۔اوراگر آپ جیپ پر سفر کررہے ہیں تو یقیناََ یہ ایسا راستہ ہے جس کاہر پہاڑ،ہر آبشاراورہر گلیشئر اور اس کی ندیاں آپ کے سفر کو حسین بنا دیں گی اور آپ کا سفر ایسے پورا ہوگا جیسے آپ خواب دیکھ رہے ہوں۔

No comments:

Post a Comment

رتی جھیل(قسط نمبر-9)

رتی جھیل۔برکاتیہ جھیل  گزشتہ بلاگ میں مَیں ذکر کر آیا ہوں کہ کیسے ہم نے "دواریاں" سے پیدل ہائیکنگ کرتے ہوئے "دومیل" گ...