Monday 8 June 2020

جس نے نیلم گاؤں نہیں دیکھا اس نےوادی نیلم نہیں دیکھی۔

جس نے نیلم گاؤں نہیں دیکھا اس نے وادی نیلم نہیں دیکھی۔

نیلم گاؤں کہاں واقع ہے۔؟
نیلم گاؤں ریاست  آزاد کشمیر کا ایک چھوٹاسا گاؤں ہے جو کہ مظفر آباد سے 93کلو میٹر اور آٹھمقام سے 9کلو میٹر دور ہے۔
نیلم گاؤں تک پہنچنے کے لئے رستہ۔
نیلم گاوں تک پہنچنے کے لئے آپ لوکل گاڑیوں اور اپنی گاڑیوں میں بآسانی سفر کرسکتے ہیں۔لوکل گاڑیوں کےلئے آپ راولپنڈی پیر وادائی کے اڈے سے ہر دو گھنٹے کے بعد بسیں اور کوسٹر مظفر آباد کے لئے روانہ ہوتی ہیں۔
مظفر آباد پہنچ کر آپ آٹھمقام جانے کے لئے آپ ویگن یا کوسٹر بسوں کا انتخاب کرسکتےہیں جو آپ کو 3گھنٹے میں آٹھمکام پہنچا دیتی ہیں۔آٹھمقام میں رک کر آپ وہاں سے سے (ایس سی او)کی سم جو کہ  آرمی کے زیلی اداراہ اسپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن کے تحت ہے استعمال کرسکتےہیں کیونکہ پوری وادی نیلم اور نیلم گاؤں میں آپکوصرف (ایس سی او)سم کا ہی نیٹ ورک ملے گا۔کیونکہ پوری وادی میں اور کوئی نیٹ ورک نہیں ملے گا جس سے آپ انٹرنیٹ یا فون نیٹ ورک استعمال کر سکتےہیں۔
آٹھمقام سےنیلم گاؤں جانےکے لئے آپ کو جیپ کی مدد لینی پڑتی ہے جو  آپ کو500روپے میں بآسانی نیلم گاؤں پہنچا دیتی ہے  اور آدھے گھنٹے میں آپ نیلم گاؤں پہنچ جائیں گے۔
نیلم گاؤں کی وجہ شہرت ۔
نیلم گاؤں کی وجہ شہرت اس کی خوبصورتی ہے جو کے اس کے حسن کو دیکھنے والوں پر ایک سحر تاری کردیتی ہے ۔نیلم گاؤں کی اصل خوبصورتی اس کے سرسبزو شاداب میدان اور بلندوبالا درخت ہیں جو کے دیکھنےوالوں کو اپنےحسن میں جکڑ لیتی ہے۔

وادی نیلم  کے مقامی لوگ سردیوں میں شدید برف باری کی وجہ سے پہاڑوں سے شہری آبادی جیسے آٹھمقام اور شاہدرہ جیسے علاقوں میں اپنا سردیوں کا پریڈ گزارتےہیں اور گرمیوں میں واپس پہاڑوں کی طرف رخ کرتے ہیں اور آنے والےسیاحتی لوگوں کا استقبال کرتےہیں ۔
نیلم گاؤں میں آپ ہوٹل میں کمرہ نہایت ہی مناسب قیمت میں لے سکتے ہیں اس کےساتھ آپ کیمپنگ بھی کرسکتے ہیں۔
رات کو نیلم گاؤں میں باربی کیو کریں مقامی لوگوں کےگھروں سے روایتی میوزک کی دھنوں سے لطف واندوز ہو سکتے ہیں۔
وادی نیلم کی راتیں اور شامیں بہت ہی حسین ہیں، جہاں آسمان پر تارے اور چاند آپکو یہ احساس دلاتےہیں کہ آپ کوایک نئی دنیا میں لےجانے کے لئے آپکی راہ میں دئیے جلائے ہوئے ہیں اوراس کے ساتھ ہواسےپتوں کی سرسراہٹ آپ کوسکون اور یہ احساس دلارہے ہوتے ہیں کہ آپ ایک نئی دنیا میں ہیں۔
نیلم گاؤں سے واپس آکر جب آپ شاہدرہ اور کیل یا تاؤبٹ کا سفر کرتےہیں تو مقامی لوگ یہ سوال کثرت سے کرتے نظر آئیں گے کہ کیا آپ نے نیلم گاؤں دیکھا ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ وادی نیلم کا دل نیلم گاؤں ہے اور واقعی میں ان کا یہ قول کے ''جس نے نیلم گاؤں نہیں دیکھا اس نے وادی نیلم نہیں دیکھی۔"
عدیل احمد

1 comment:

  1. Thanks for sharing this valuable informations ... amazing...

    ReplyDelete

رتی جھیل(قسط نمبر-9)

رتی جھیل۔برکاتیہ جھیل  گزشتہ بلاگ میں مَیں ذکر کر آیا ہوں کہ کیسے ہم نے "دواریاں" سے پیدل ہائیکنگ کرتے ہوئے "دومیل" گ...